24 اکتوبر 2014 - 12:08
افغانستان: دسیوں طالبانی دہشتگرد ہلاک

افغانستان کی فوج کے آپریشن میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی فوج کے آپریشن میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبۂ غزنی ، وردک ، ہلمند اور ننگرہار میں انجام پانے والے اس آپریشن میں تیس طالبان ہلاک اور چودہ زخمی ہوگۓ ہیں جبکہ پندرہ طالبان کو گرفتار بھی کر لیاگیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ افغان فوجی بھی اس آپریشن کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲